ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آفریدی کو تحفے میں دی جرسی ،وراٹ نے دی مبارکباد

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آفریدی کو تحفے میں دی جرسی ،وراٹ نے دی مبارکباد

Thu, 20 Apr 2017 11:34:30    S.O. News Service

نئی دہلی ،19؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہند۔پاک کے کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان اب بھی اچھے تعلقات برقرار ہیں۔ اس کا پتہ اس سے چلتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو تحفے میں جرسی دی ہے۔ ٹوئٹر کی ایک تصویر کو دیکھنے سے یہ پتہ چلتا ہے۔ آفریدی کے بین الاقوامی کرکٹ کے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے کپتان وراٹ کوہلی کی جرسی انہیں تحفے میں دی جس پر ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے بھی دستخط ہیں۔ پاکستان کے ایک صحافی نے حال ہی میں اس جرسی کی تصویر ٹوئٹر پر ڈالی تھی۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان کوہلی نے ٹی شرٹ پر لکھا’’شاہد بھائی کو مبارک، آپ کے خلاف کھیلنا ہمیشہ سے بہترین تجربہ تھا‘‘۔اس جرسی پر کوہلی کے علاوہ یوراج سنگھ، آشیش نہرا، جسپریت بمراہ، سریش رینا، پون نیگی، محمد سمیع، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، اجنکیا رہانے، شکھر دھون، روی چندرن اشون، ہاردک پانڈیا اور ہندوستانی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری کے دستخط ہیں۔ اس سے پہلے آفریدی نے کہا تھا کہ ہندستانی ٹیم اور سچن تندول کر کے خلاف کھیلنے کا موقع انہیں ملا تھا۔


Share: